پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں روس کا کلیدی کردارسامنے آگیا

امریکہ، چین اور سعودی عرب کے کرداربارے دنیا آگاہ ہے، لیکن روس بظاہر توکوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن کشیدگی کم کرنے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سفارتی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 19:51

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں روس کا کلیدی کردارسامنے آگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) پاک بھارت کشیدگی میں کلیدی کردارروس نے ادا کیا،امریکہ، چین اور سعودی عرب کے کرداربارے دنیا آگاہ ہے، لیکن روس کے بارے ابھی تک لوگوں کو معلوم نہیں کہ کشیدگی کم کرنے میں روس کا کلیدی کردار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری میں جب پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے بعد جب بھارت نے پاکستان کی خلائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بھارتی لڑاکا طیارے پاکستان میں آئے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی کے بعد دم دبا کربھاگ گئے۔

اسی طرح 27فروری کو ایک بار پھر بھارتی طیاروں نے پاکستان کی خلائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوانڈین لڑاکا طیارے مار گرائے ۔

(جاری ہے)

اور پاکستان میں تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ بھی گرفتار کرلیا۔ تاہم پاکستان نے بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت انڈین پائلٹ کو رہا کردیا۔ لیکن اس کے باوجود بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی اور بھارتی پائلٹ کی رہائی پر پاکستان احسان مند ہونے کی بجائے الٹا پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے چین ، سعودی عرب اور امریکا نے اہم کردار ادا کیا۔چین نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ البتہ چین کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن اس کے باوجود چین نے اندرکھاتے اپنا خوب اثر دکھایا اور کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا۔ اسی طرح سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کی امن کی خواہش کی تعریف کی۔

تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں اصل کردار ماسکو نے ادا کیا ہے۔روس بھارت کا پرانا دوست بھی ہے۔پاک بھارت تقسیم کے وقت جب بھارت نے اپنا وزن دنیا کی بڑی طاقت روس کے پلڑے میں ڈالا ،اس وقت پاکستان نے دنیا کی بڑی طاقت امریکا کے پلڑے میں اپنا وزن ڈال دیا تھا۔لیکن اب بھارت وقت گزرنے کے ساتھ روس سے دور اور امریکا کے قریب ہوگیا ہے۔ اس کے باوجود آج بھی روس کا بھارت پر اثرورسوخ برقرار ہے۔ ایک سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کوکم کرنے میں روس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں