والدین کی زندگی میں انکی قدرکیجیے،مریم نواز کی کارکنوں کوہدایت

دنیا میں ماں باپ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، ماں باپ دعا ہیں اور چھاؤں ہیں۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 21:56

والدین کی زندگی میں انکی قدرکیجیے،مریم نواز کی کارکنوں کوہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ والدین کی زندگی میں ان کی قدرکیجیے، دنیا میں ماں باپ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، ماں باپ دعا ہیں اور چھاؤں ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا میں ماں باپ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ ماں باپ دعا ہیں، چھاؤں ہیں، سایہ ہیں، سائبان ہیں۔

مریم نواز نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ والدین کی زندگی میں ان کی قدرکیجیے۔ واضح رہے مریم نواز کی نواز شریف سے گزشتہ روز جیل میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے جبکہ بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔ ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے اپنے والد کی صحت پر تشویش کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

نواز شریف کے گردوں ے مرض میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹوں میں سے گردوں ٹیسٹ کی رپورٹ تشویشناک ہے جبکہ نواز شریف کے بازو میں بدستور درد ہے۔ دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ داخلہ نے انہیں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی ہے ، مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے لینے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا گیا ۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی ہے ، آپ کا ایک بار پھر شکریہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ گردوں کے مرض کی تشخیص اور صحت کی صورتحال جانچنے کیلئے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کی رپورٹس جلد آئیںگی اور ہمیں بھی ان سے آگاہ کیا جائے گا ۔ قبل ازیں مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ درخواست کے باوجود مجھے اور ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں