نہیں سمجھتا کہ عمران خان ایک لیڈربن کرابھرے ہیں،افتخاراحمد

کرپشن کیخلاف ویژن،درخت لگانے اورخارجہ پالیسی پر20 نمبر دیتا ہوں، باقی 80 نمبر کا کیا ہوگا؟ جس میں مہنگی تعلیم، میڈیسن، پٹرول، بجلی اور گیس، بدانتظامی، میرٹ سے ہٹ کربھرتیاں شامل ہیں۔سینئر تجزیہ کارافتخار احمد کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 22:35

نہیں سمجھتا کہ عمران خان ایک لیڈربن کرابھرے ہیں،افتخاراحمد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان ایک لیڈربن کرابھرے ہیں، کرپشن کیخلاف ویژن،درخت لگانے اورخارجہ پالیسی پر20 نمبر دیتا ہوں، باقی 80 نمبر کا کیا ہوگا؟ جس میں مہنگی تعلیم، میڈیسن، پٹرول، بجلی اور گیس، بدانتظامی، میرٹ سے ہٹ کربھرتیاں شامل ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوال ”تحریک انصاف کی حکومت کو 7 ماہ گزر گئے ہیں، کیا اس عرصے میں وزیراعظم عمران خان ایک لیڈر کے طور پر ابھر کرسامنے آئے ہیں“ کے جواب میں سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہ لیڈر بن کرابھرے ہیں، عمران خان کا کرپشن کیخلاف ایک ویژن اور عزم ہے لیکن اس بنیاد پر انہیں 100نمبر نہیں دیے جاسکتے۔

(جاری ہے)

ہر چیز کے نمبر ہیں، ٹھیک ہے عمران خان کو کرپشن کیخلاف عزم پر 10نمبر دے دیں، لیکن پٹرولیم مصنوعات کے نرح بڑھ گئے، گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بجلی کی قیمت بڑھ گئی، سبزی حتیٰ کہ میڈیسن مہنگی ہوگئی ہے۔گورننس ان سے چل نہیں رہی، کارکنان کو سفارشی بنیادوں پر بھرتی کررہے ہیں۔کارکنان کو بھرتی کرنے کیلئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، جہاں طریقہ نہیں مل رہا وہاں سے لوگوں کونوکریوں سے نکال رہے ہیں، بڑے شہروں میں ٹریفک کا نظام کنٹرول میں نہیں ہے۔

تھانوں کے بارے کہا جاتا تھا کہ ہم تھانہ کلچر تبدیل کردیں، اگر کسی کا تبدیل ہوا ہے توآپ اس کا نام اشتہار میں چھپوا دیں۔پھر کہتے کہ ہم اشتہار نہیں چھپوائیں گے لیکن اخبارات کے پورے کے پورے صفحات اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے چھاپے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں عمران خان آپ ایماندار ہیں، مجھے آپ کی ایمانداری کو کیا کرنا ہے ؟ جب مجھے مہنگی تعلیم، مہنگی کتابیں لینی پڑتی ہیں،اسی طرح عمران خان درخت لگاؤ، اربوں درخت لگاؤ، اس پر بھی پانچ نمبر دے دیتے ہیں، خارجہ پالیسی پر پانچ نمبر مزید دے دو، باقی 80 نمبروں کا کیا ہوگا؟ کون سا کام کیا ہے؟ میرے شہر میں کونسا اچھی انتظامیہ لے کرآئے ہو؟ کیا لوگ ٹیکس دے رہے ہیں؟انہوں نے عمران خان کو 100نمبر تب مل سکتے ہیں جب آپ تمام کام کرکے دکھائیں۔


لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں