عابد باکسر تمام مقدمات میں کلئیر قرار

سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 10:41

عابد باکسر  تمام مقدمات میں کلئیر قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ2019ء) عابد باکسر کو تمام مقدمات میں کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔عدالت نے ایک قتل کے مقدمے میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت واپس کر دی،عابد باکسر کے خلاف تھانہ ملت پارک،نصیر آباد اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔

سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی عبوری ضمانت میں مزید 25 مارچ تک توسیع کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا۔ عابد باکسر پر ان کاؤنٹرز کرنے اور لوگوں کا قتل کرنے سمیت فراڈ کے بھی کئی الزامات تھے۔

(جاری ہے)

عابد باکسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف ،طاہرالقادری کو قتل کرنے کے لیے مشتاق سکھیرا کو لائے تھے۔

ماڈل ٹاون میں ہونے والا تصادم طاہرالقادری کو نشانہ بنانے کے لیے ہوا تھا۔ عابد باکسر کے انکشافات نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے لیے کئی مشکلات کھڑی کر دی تھیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عابد باکسر کے تمام الزامات کو مسترد کیا جس کے بعد سابق انسپکٹرپنجاب پولیس عابد باکسر نے شہبازشریف کوچیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنج قبول کریں ثبوت نہ دے سکا تومعافی مانگ کرباہرچلا جاؤں گا۔

22 جولائی 2018ء کو عابد باکسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے حامد میر کے پروگرام میں میرا ذکر کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ مجھے نہیں جانتے ۔ شہبازشریف سے کہتا ہوں کہ اتنا کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی جے آئی ٹی ضرور بنے گی۔ ظلم کی انتہاء ہے کہ میں 12 سال دربدر پھرتا رہا۔11 سال اپنے بچوں سے دور رہا۔ میاں صاحب میرا چیلنج قبول کریں میں ثبوت دینے کوتیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب، میں زندگی میں گلبرک میں ایس ایچ او نہیں رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں