ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا، اداکارہ ریما

چاہنے والوں کو آئندہ بھی معیاری کام سے انٹرٹین کرنے کی کوشش کرتی رہوںگی

پیر 25 مارچ 2019 11:30

ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا، اداکارہ ریما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) فلم اسٹار ریما خان کا کہنا ہے کہ ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔فلم کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر حکومت کی جانب سے ملنے والے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پر جہاں دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے نیک تمنائوں کے پیغام مل رہے ہیں وہیں ساتھی فنکاروں شان، ماہرہ خان، افضل خان ریمبو، صاحبہ، ہمایوں سعید، انجمن ، مدیحہ شاہ اور سنگیتا سمیت دیگر نے مبارکباد دینے کے ساتھ کہا کہ بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جو ثابت قدمی کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ مگر اس کو پانے کے بعد جو خوشی محسوس کر رہی ہوں اس کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی سے ہی ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس پر دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

کیونکہ لوگوں کے پیار اور اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے کے بعد میرے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔ریما خان نے اداکاری ، رقص، ماڈلنگ، میزبانی اور ڈائریکشن کے ساتھ فلمسازی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس پر پوری فلم انڈسٹری کو ان پر فخر ہے۔ ریما خان نے کہا ہے کہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں