اوبر کریم کو 3 ارب 10کروڑ ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار

اوبر اور کریم کے درمیان منگل کو معاہدہ ہونے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 11:41

اوبر کریم کو 3 ارب 10کروڑ ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) دنیا بھر کے مختلف براعظموں میں کام کرنے والی آن لائن سفری سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اوبر اپنے مشرقی وسطیٰ کے حریف کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خبر رساں ادارے "بلوم برگ کے علاوہ دیگر دو نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس بات کا امکان ہے کہ منگل کو معاہدے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بلوم برگ نے اس معاملے کی معلومات کرنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوبر ایک ارب 40کروڑ ڈالر نقد ادا کرے گی جب کہ باقی ایک ارب 70 کروڑ ڈالر اوبر شئیرز کی صورت میں کریم کو ادا کرے گا۔جب کہ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اوبر اپنے شئیرز کی عوام میں فروخت کی تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جو آئندہ ماہ متوقع ہے جب کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی کی مالیات 100ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر تاحال کریم کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جب کہ اوبر نے فوری طور پر اس پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔واضح رہے اوبردنیا کی معروف ترین ٹیکسی سروس ہے جو اس وقتدنیا کے بہت سے ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ 2012 سے پہلے تک اوبر کو ٹیکسی سروس میں مکمل اجارہ داری حاصل تھی ۔ اس کے مقابلے میں چھوٹی موٹی اور مقامی کمپنیاں تو موجود تھیں تاہم کوئی بڑا برانڈ اوبر سے ٹکر لینے کو تیار نہ تھا۔پوری دنیا کی طرح خلیجی ممالک میں بھی اوبر کا مکمل راج ہے۔پاکستان میں بھی بہت سارے لوگ اس سے سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔جب کہ عالمی سطح پر معروف ٹیکسی سروس اُوبر نے پاکستان میں اُڑنے والی ٹیکسی متعارف کروانے کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں