نرگس کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال پر اب شرمندگی ہوتی ہے، عابد باکسرکی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

نرگس نے کبھی میرا نام استعمال نہیں کیا تھا، وہ خود قابل اداکارہ ہیں، دعا ہے وہ سلامت رہیں،سابق پولیس انسپکٹر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 25 مارچ 2019 19:13

نرگس کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال پر اب شرمندگی ہوتی ہے، عابد باکسرکی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2019ء) عمر کے اس حصہ میں ہوں کہ اب نرگس کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال پر شرمندگی ہوتی ہے۔ پنجاب پولیس کے سابق انسپیکٹرعابد باکسر نے اردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا نرگس کے ساتھ کوئی خاص تعلق نہیں رہا اور وہ اب اس تعلق کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے بتایا کہ اب میں عمر کے اس حصے میں ہو کہ اب ایسے کسی تعلق کو قابلِ فخر نہیں کہا جا سکتا۔

عابد باکس اردو پوائنٹ کو انٹرویو دے رہے تھے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ نرگس نے شوبز میں کام کرنے کے لیے ان کا نام استعمال کیا تو عابد باکسر کا کہنا تھا کہ ان کا نام کوئی ایسا برینڈ نیں تھا اگر ایسا ہوتا تو اور بھی لوگ اسے استعمال کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی کا قصہ ہے اور اب انہیں اس حوالے پر کوئی فخر نہیں۔

(جاری ہے)

ان سے نرگس کے گھر میں گھس کر نرگس کو زدوکوب کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس واقعے کی تردید کی کہ یہ صرف ایک الزام تھا اس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔

یاد رہے کہ نرگس نے 2002میں عابد باکسر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ عابد باکسر جو اس وقت عہدے پر موجود نہیں تھے نے ان کے گھر میں گھس کر انکی بہن، بہنوئی اور سالی کو یرغمال بنا کر ان سے10ملین روپے اور جائیداد کے کاغذات مانگے لیکن جب نرگس نے انکار کیا تو عابد باکسر نے انہیں مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں۔ عابد باکسر نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ یہ سب جھوٹ تھا لیکن اب وہ اس حوالے سے کچھ بھی بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں