عابد باکسر تمام مقدمات میں کلئیر

سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں

پیر 25 مارچ 2019 20:02

عابد باکسر تمام مقدمات میں کلئیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) عابد باکسر کو تمام مقدمات میں کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔ سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔عدالت نے ایک قتل کے مقدمے میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت واپس کر دی،عابد باکسر کے خلاف تھانہ ملت پارک،نصیر آباد اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔

سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی عبوری ضمانت میں مزید 25 مارچ تک توسیع کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا۔ عابد باکسر پر ان کانٹرز کرنے اور لوگوں کا قتل کرنے سمیت فراڈ کے بھی کئی الزامات تھے۔

(جاری ہے)

عابد باکسر نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف ،طاہرالقادری کو قتل کرنے کے لیے مشتاق سکھیرا کو لائے تھے۔

ماڈل ٹاون میں ہونے والا تصادم طاہرالقادری کو نشانہ بنانے کے لیے ہوا تھا۔ عابد باکسر کے انکشافات نے سابق وزیراعلی شہباز شریف کے لیے کئی مشکلات کھڑی کر دی تھیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماں نے عابد باکسر کے تمام الزامات کو مسترد کیا جس کے بعد سابق انسپکٹرپنجاب پولیس عابد باکسر نے شہبازشریف کوچیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنج قبول کریں ثبوت نہ دے سکا تومعافی مانگ کرباہرچلا جاں گا۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں