ٹویٹر انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کے ٹویٹر اکائونٹس معطل کر دئیے

پیر 25 مارچ 2019 21:00

ٹویٹر انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کے ٹویٹر اکائونٹس معطل کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ٹویٹر کی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کے ٹویٹر اکائونٹس معطل کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

شہبازگل کے ٹویٹر اکائونٹس سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے کی گئی تحریری شکایت پر جزوقتی طور پر معطل کئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی شکایت میں شہبازگل پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے سلسلے میں امریکن قونصلیٹ کو جعلی خط لکھنے کی بے بنیاد انفارمیشن جاری کی تھی۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر کی انتظامیہ نے شہباز گل کے ٹویٹر اکائونٹس جزی طور پر معطل کئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں