وزیراعلیٰ پنجاب سے جموں و کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوا م پر بھارتی ظلم وستم کی مذمت ، بھارتی ظلم وتشدد کویورپ کے اندرموثرانداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور اوورسیز پاکستانی غیر ممالک میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، معیشت کی مضبوطی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پیر 25 مارچ 2019 23:10

وزیراعلیٰ پنجاب سے جموں و کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیر ی عوا م پر بھارتی ظلم وستم کی مذمت کی گئی اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشددکے واقعات کویورپ کے اندرموثرانداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بربریت کے پہاڑ توڑرہی ہے اوربھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام میںآزادی کا جذبہ کم نہیں ہوا۔

بھارت کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو بزور طاقت غلام نہیں بنا سکتا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات او رکردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اوربیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں-انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیو ں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے -ملکی معیشت کے فروغ میںبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے - اوورسیز پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی وطن بھیجتے ہیںتو ان کا خاندان ہی نہیںبلکہ ملک بھی مستفید ہوتا ہی-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی-اوورسیز پاکستانی غیر ممالک میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اورقومی معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیز کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

انہو ںنے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال چوہدری، یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اٹلی کے صدر تجمل حسین کھٹانہ، یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشنبیلجیمکے ممبرزڈاکٹر طاہر فاروق ، اعظم اختر،واجد خان اور اسلم کھٹانہ شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں