ایف بی آر نے شوبز ستاروں اور پارلیمنٹرین کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی

پیر 25 مارچ 2019 23:15

ایف بی آر نے شوبز ستاروں اور پارلیمنٹرین کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شوبز ستاروں اور پارلیمنٹرین کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر کے شوبز سٹارز اور سابق پارلیمنٹرینز کی گزشتہ 5سال کی ٹیکس سکروٹنی کی جائے گی ۔ ایف بی آر نے اداکارہ صباء قمر ، نسیم وکی ، راحت فتح علی خان ، عطاء محمد مانیکا ،کامران مائیکل کی سال 2013سے 2018تک تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ۔ ایف بی آر نے شوبز سٹارز اورپارلیمنٹرینز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کررکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں