لاہور ، شہباز شریف نے سپیشل بچوں کی تیار کردہ پینٹنگ کی نمائش دیکھی

منگل 26 مارچ 2019 00:17

لاہور ، شہباز شریف نے سپیشل بچوں کی تیار کردہ پینٹنگ کی نمائش دیکھی
ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے سپیشل بچوں کی تیار کردہ پینٹنگ کی نمائش دیکھی۔ شہباز شریف نے خصوصی بچوں کے کام کو سراہا۔ بچوں کی اہلیت اور صلاحیت کی تعریف کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ عائشہ ہارون کئی سال سے سکول چلا رہی ہے۔انہوں نے بڑی محنت سے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

میں اوسس اسکول کی ایڈمنسٹریشن اور عائشہ ہارون کو دل کہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ خصوصی بچوں کی نمائش سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔ خواہ جتنے بھی مشکل حالات ہو محنت اور کوشش نہیں چھوڑنی چاہئے۔میں خود بھی پینٹنگز خریدوں گا اور اس اسکول کو فنڈذ اکھٹا کرنے میں مدد کروں گا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی بیٹی عائشہ ہارون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی پہ بہت فخر ہے، مجھے ان کی تحسین اور تعریف کے لئے الفاظ نہیں ہے۔میاں نواز شریف کے کیس کی کل سماعت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی بہتر کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں