ہائیکورٹ نے سولہ بیلف کی درخواستیں چیئرمین ایف بی آر کو بھجوادیں ،قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

منگل 26 مارچ 2019 13:27

ہائیکورٹ نے سولہ بیلف کی درخواستیں چیئرمین ایف بی آر کو بھجوادیں ،قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی ار کے سولہ بیلف کی درخواستیں ایف بی ار کے چیئرمین کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ میں ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے محمد فیروز ،یونس ناصر علی اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ انکا کام ٹیکس کی ریکوری کے لیے چھاپے مارنا ہے ، وہ 2008سے گریڈ 5 میں اپ گریڈیشن کے حق دار ہیں ،انکو 20جون2017میں اپ گریڈ کیا گیا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ 2008سے انکو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں