توہین عدالت کی درخواست پر سرکلر رجسٹرار کوآپریٹو سے جواب طلب

منگل 26 مارچ 2019 13:27

توہین عدالت کی درخواست پر سرکلر رجسٹرار کوآپریٹو سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سرکلر رجسٹرار کوآپریٹو جلیل احمد قرشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔عدالت عالیہ کے روبرو گلشن راوی کے عمیر اسلام کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رقم جمع کروانے کے باوجود اسکو گورنمنٹ ٹیچرز کوآپریٹو سوسائٹی مین پلاٹ آلاٹ نہ کیا گیا ، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے رجسٹرار کو بھجوا دی مگر عدالت کے 21 مارچ 2017ء کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں