سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے ایوان صدر میں کرائے گئے تعارف پر حیران

"محترمہ مہوش حیات معروف اداکارہ ،ماڈل اور گلوکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں سب سے زیادہ کام کرنے والی اداکارہ ہیں" چند ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ مہوش کا ایوان صدر میں کرایا گیا تعارف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 13:57

سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے ایوان صدر میں کرائے گئے تعارف پر حیران
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو فن کی گراں قدر خدمت پر اعلیٰ سرکاری اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا۔تاہم مہوش حیات پر اس حوالے سے خاصی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مہوش حیات نے ایسی کونسی خدمات سرانجام دی ہیں جس کی بنا پر انہیں اعلیٰ سرکاری عہدے سے نوازا گیا۔ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی شوبزشخصیات نے اداکارہ مہوش حیات کی ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ منظور نظر لوگوں کو اس طرح نوازکر قومی سطح کے ایوارڈز کو بے وقعت نہ کیا جائے۔

فنکاروں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ مہوش حیات کی فن اور ادب کیلئے کیا خدمات ہیں جس پر انہیں ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہوش حیات کو جب پر اعلیٰ سرکاری اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تو تقریب میں ان کے کرائے گئے تعارف پر ہر کوئی حیران ہے۔مہوش حیات کا تعارف کچھ اس طرح سے کروایا گہا کہ " محترمہ مہوش حیات معروف اداکارہ ،ماڈل اور گلوکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں سب سے زیادہ کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔

مہوش حیات نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل "میرے قاتل میرے دلدار سے' کیا۔آپ کی فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" نے پاکس آفس پر 52کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور کئی علاقائی و بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔فن او ر اداکاری کے شعبے میں آپ کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے محترمہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز عطا کیا" ۔مہوش حیات کے اس تعارف نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے کہ کوینکہ چند سال قبل انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے چند ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور آئٹم سانگ پرفارم کیے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے سرکاری اعزاز کے حقدار وہ اداکارائیں ہیں جو کئی سالوں سے کام کر رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں