ایمرا سالانہ نیشنل آل پاکستان پریس کلبزٹورنامنٹ کا آ غازہو گیا

منگل 26 مارچ 2019 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) چیئر مین پی ایچ اے یا سر گیلا نی نے ایمرا سالانہ نیشنل آل پاکستان پریس کلبزٹورنامنٹ 2019کا افتتا ح کر دیا۔

(جاری ہے)

سبزہ زار سٹیڈیم لیاقت چوک میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پریس کلب لاہور،پریس کلب اسلام آباد،پریس کلب کراچی،پریس کلب ملتان 42نیوز چینلز،ایم اپیز الیون،وزرا الیون،پریوس گیلری الیون ،ڈی جی پی آر الیون ،آرٹسٹس الیون،بیورو کریٹس الیون ،ڈویلپرز الیون،ایل ڈی اے الیون،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ الیون،پی ایچ اے الیون ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی الیون اور اینٹی کرپشن الیون کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں میچ کے پہلے روزلاہور رنگ بمقابلہ دنیا نیوز کے در میان پہلا میچ کھیلا گیا دو سرا میچ ڈان نیوز بمقابلہ ایمرا ریڈ نیو کے در میان ہوا ‘ تیسرا میچ نیوز بمقابلہ اینکا‘ چو تھاایمرا گرین بمقابلہ سیون نیوز‘ جب کہ پانچواں اور آخری میچ سما نیوز بمقابلہ ریڈیو پاکستان کے در میان کھیلا گیا ۔

پہلے دن ہونے والوں میچوں میں لاہور رنگ، ڈان نیوز، نیو نیوز اور ایمرا گرین اور سما نیوز نے جیت کر فتح کو اپنے نام کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں