غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی‘چار دیواریاں‘سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار

منگل 26 مارچ 2019 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کے عملے نے گزشتہ روز ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی فیروزپور روڈ آہلو والا روڈ پر غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے چھ ہائوسنگ سکیموںکی چار دیواریاں ‘ سیوریج سسٹم‘ سٹرکیں‘ دفاتراور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ان سکیموں میں بسم اللہ ایونیو‘ فہد سٹی‘ الرحمن سٹی ‘ پاک ایونیو‘ حویلی ملکاں والی اور لاہور ایونیو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں