شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو ایک ہی دن عدالت سے دو خوشخبریاں ملیں

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہوئی، شہباز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا گیا

منگل 26 مارچ 2019 19:36

شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو ایک ہی دن عدالت سے دو خوشخبریاں ملیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو ایک ہی دن عدالت سے دو خوشخبریاں ملیں ۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کیلئے ضمانت منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نواز شریف کے چھوٹے بھائی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں