فیصلہ خلاف آنے پر بھی عدالتوں کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ ہر فیصلہ تسلیم کرتے ہیں‘چوہدری محمد سرور

کر پشن کے خلاف جو مؤقف اپنا یا ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ملک کو ہر صورت کر پشن سے نجات دلائی جائیگی ‘گورنر پنجاب

منگل 26 مارچ 2019 19:36

فیصلہ خلاف آنے پر بھی عدالتوں کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ ہر فیصلہ تسلیم کرتے ہیں‘چوہدری محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم فیصلہ خلاف آنے پر بھی عدالتوں کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ ہر فیصلہ تسلیم کرتے ہیں،سیاسی مخالفین کے بارے میں عدالتوں کے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا مگرسیاسی مخالفین کو بھی چاہیے وہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے انکا احترام کر یں، ای سی ایل سے کسی کا نام نکالنے یا ڈالنے کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف وفاقی کابینہ کرتی ہے ،کر پشن کے خلاف ہم نے جو مؤقف اپنا یا ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

ملک کو ہر صورت کر پشن سے نجات دلائی جائیگی ،جی ایس پلس کی وجہ سے پاکستان کو 5سالوں کے دوران15ارب ڈالرز سے زائد کا فائد ہ ہوا ہے،حکومت کے ریلیف کی وجہ سے پنجاب میں ماضی میں بند ہونیوالی 200صنعتیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے مقامی ہوٹل لاہورمیں’’ فوڈ سیکورٹی کانفر نس ‘‘ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پررکن پنجاب اسمبلی مسر ت جمشید چیم،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، سی ای او اوریگا گروپ آف کمپنیز جمشید اقبال چیمہ ،سہیل ظفر چیمہ، مرزا فرحان آہل چیمہ اور سنیئر صحافی مجیب الر حمن شامی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ(ن) لیگ کی قیادت کے بارے میں سپر یم کورٹ اور ہائیکورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے موجودہ حکومت اس پر مکمل عملددرآمد کر ے گی مگر ایک بات طے ہیں کہ ملک میں اب احتساب کا عمل کسی صورت نہیں روکے گا بلکہ کر پشن کرنے والے آخری شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب کا عمل جاری رہیگا ۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دئیے مگر ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ہر فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کیا ہے کیونکہ ہم ذاتی نہیں بلکہ ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر حکومت اور فیصلے کر رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر ترقی کرنی ہے تو کاشتکار وں کے ذریعے ہی ملک میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 70سالوں سے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں کسانوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ کسان بیج اور زرعی ادوایات اور کھادوں کے حوالے سے مسائل کا شکارر ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت زراعت کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے اور ملک میںاعلی معیار کے بیج کے ساتھ ساتھ ریسر چ کے شعبے میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے بھارت کو سیاسی ،سفارتی اور سرحدی محاذ پر بدتر ین شکست دی ہے اور آج پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کیساتھ کھڑی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں