تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا

منگل 26 مارچ 2019 21:13

تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ گزشتہ روز منگل سے لاگو کر دیا گیا ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاگو کئے گئے ٹکٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی پانچ سو روپے فی کس ٹکٹ لے کر شاہی قلعہ میں داخل ہوئے ہیں اور اوپر سے 100 روپے کا الگ ٹکٹ جاری کر کے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی سیاحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی قلعہ لاہور ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل ہے اور پوری دنیا میں اس قسم کے مقامات پر ٹکٹ کا اجراء نہیں لیکن انہوں نے پاکستان میں ایک الگ ہی نظام دیکھا ہے جبکہ ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے والڈ سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شاہی قلعہ لاہور کے شیش محل کا فرش آج بھی اصلی حالت میں ہے جسے سیاحوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم سے بچانے کے لئے شیش محل کو بند کر دیا جاتا یا پھر شیش محل میں سیاحوں کی آمد کو محدود کرنے کے لئے ٹکٹ لاگو کر دی جاتی لہٰذا اس مقصد کے لئے ٹکٹ کے اجراء کو ناگزیر سمجھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں