نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

منگل 26 مارچ 2019 21:25

نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان میاں نواز شریف کی رہائی پر اللہ کے حضور اظہار تشکر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ عدلیہ کے شکر گزار ہیں کہ عدالت نے نواز شریف کی خرابی صحت کو مدنظر رکھا جبکہ حکومت نے تین مرتبہ کے وزیر اعظم کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیانہیں ذہنی اور جسمانی طور پر اذیت دی گئی۔

جس کی وجہ سے نواز شریف کی صحت روز بروز بگڑ گئی۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے طبی سہولیات کے نام پر ان کی تذلیل کی۔جس کی وجہ سے نواز شریف نے ہسپتال شفٹ ہونے سے انکار کیا۔اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے سے سیاسی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تمام لیگی کارکن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں