نواز شریف کی رہائی کے فیصلے کی خوشی میں لیگی کارکن آبدیدہ،سجد ہ ریزہوگئے

منگل 26 مارچ 2019 21:58

نواز شریف کی رہائی کے فیصلے کی خوشی میں لیگی کارکن آبدیدہ،سجد ہ ریزہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی منظوری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور کارکنان اپنے قائد کی رہائی کے سلسلے میں جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

نصیر آباد کے علاقے میں موجود (ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیر اعظم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آتے ہی نصیر آباد کی سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے خوشی میں نہ صرف مٹھائی تقسیم کی بلکہ ’’شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے بازی بھی کی۔

اسی دوران بہت سے (ن) لیگی کارکنان خبر سنتے ہی آبدیدہ ہو گئے اور اللہ کے حضور سجدے میں گر گئے۔ جشن منانے والوں میں سابق صوبائی وزراء اور خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں