وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین پنڈی سے لاہور پہنچ گئے

منگل 26 مارچ 2019 23:54

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین پنڈی سے لاہور پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین پنڈی سے لاہور پہنچ گئے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ بھی کیا اوراسٹیشن پر جاری تعمیرو مرمت اور تزئین و آرائش اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کی مین پورچ میں لائٹنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ وفاقی وزیر ریلویز نے اسٹیشن کی تزئین وآرائش جناح ایکسپریس کے افتتاح سے قبل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمدآج بروز (بدھ) کو دوپہر 1 بجے لاہور ریلو ے ہیڈکوارٹرز آفس میں ریلوے کے اہم امورسے متعلق میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں