نواز شریف جلد گھر ہوں گے، مریم نواز

میں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان کی شکرگزار ہوں جنہوں نے نواز شریف کا ساتھ دیا، مریم نواز کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مارچ 2019 23:58

نواز شریف جلد گھر ہوں گے، مریم نواز
لاہور(اردو اخبار تازہ ترین۔26مارچ2019ء) مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغا م میں بتایا ہے کہ نواز شریف جلد گھر پہنچ جائیں گے، انہوں نے لکھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور ن لیگ کے تمام کارکنان کا بھی جنوں نے میاں نواز شریف کا ساتھ دیا۔ مریم نواز نے لکھا کہ’ میرے پاس الفاظ نہیں جس سے میں میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کر سکوں ،کیونکہ آپ لوگوں نے ہی مجھے حوصلہ دیا کہ اور میری امید جگائے رکھی۔

‘ 
 یاد رہے کہ نواز شریف کو منگل کے روز عدالت نے 6ہفتے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف کو علاج کی غرض سے 6ہفتے کے لیے رہا کیا گیا ہے تاہم وہ پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں کسی بھی جگہ کسی بھی ہسپتال سے علاج کروانا چاہیں تو وہ کروا سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظمنوازشریف کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا،روبکاربراہ راست سپریم کورٹ نے جاری کیا ، روبکار میں کہا گیا کہ اگر نوازشریف پر کوئی مقدمہ نہیں تورہا کردیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوازشریف کی رہائی کا روبکار جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے روبکارسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو بذریعہ فیکس بھجوا دیا گیا ہے۔

روبکار میں جیل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر نوازشریف کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کردیا جائے۔ جیل حکام کو نوازشریف کا پروانہ ملنے کے بعد ان کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوازشریف کو لینے کیلئے ان کا پرسنل سٹاف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے نوازشریف کی 6 ہفتوں کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرکے نوازشریف کو6 ہفتے کیلئے ضمانت دینے کا حکم دے دیا۔ ضمانت میں توسیع کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔ نوازشریف کی 6 ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی بیرون ملک جانے پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔نوازشریف پاکستان میں کہیں سے بھی علاج کروا سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں