سمندر سےتیل نکلنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا،عارف نظامی

اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کا اکیلا فیصلہ نہیں لگتا، لیکن ان کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 15:10

سمندر سےتیل نکلنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا،عارف نظامی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ سمندر سے تیل نکلنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے، اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کا اکیلا فیصلہ نہیں لگتا،لیکن ان کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عقل مندی یہ کی ہے کہ اسد عمر پر ملبہ ڈال کرخود کو بچا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بڑا مشکل ہے لیکن عمران خان کا یہ اکیلا فیصلہ نہیں تھا، لیکن یہ ان کو کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عقل مندی یہ کی ہے کہ اسد عمر پر ملبہ ڈال کرخود کو بچا لیا ہے۔کیونکہ معاشی حالات بہت خراب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ سوچ ہی غلط ہے کہ پچھلی حکو مت لوٹ کرکھا گئی ہے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بہت بڑا دعویٰ کیا تھا کہ سمندر سے تیل نکلے گا اور اربوں ڈالر آجائیں گے۔

سمندر سے تیل نکلنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ واضح رہے وزیر خزانہ اسد عمر کی استعفے کی خبریں تو کچھ روز سے سرگرم تھیں تاہم اب وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسد عمر وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے اعلان کے بعد اہم پریس کانفرس کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اسد عمر آج سوا تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

جب کہ ممکنہ طور پر وہ پریس کانفرنس میں وزارت خزانہ چھوڑنے کی وجوہات سے متعلق آگاہ کریںگے،واضح رہے اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔

ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں