بھارت سے آیا سکھ جتھہ پارٹی لیڈر سردارہر ویندر سنگھ سرنا کی قیادت میں ننکانہ صاحب سے پہنچ گیا

جمعرات 18 اپریل 2019 17:05

بھارت سے آیا سکھ جتھہ پارٹی لیڈر سردارہر ویندر سنگھ سرنا کی قیادت میں ننکانہ صاحب سے پہنچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان آئے یاترا کے لیے بھارت سے آیا سکھ جتھہ پارٹی لیڈر سردارہر ویندر سنگھ سرنا کی قیادت میں ننکانہ صاحب سے لاہور پہنچ گیا ۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر سیکرٹری پورڈ طارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا ،یاتریوں کو مختلف ٹرینوں کے ذریعے لاہور پہنچایا گیاجبکہ بورڈ کا سیکورٹی عملہ و دیگر افسران یاتریوں کے ہمراہ تھے ،اس مو قع پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے ۔

یاتریوں کو ریلوے اسٹیشن سے خصوصی بسوں کے لیے ذریعے سخت سیکورٹی میں گورو دوارہ ڈیرہ صاحب پہنچایا گیا جہاں پریاتریوں کے حکومت پاکستان زندہ باد کے نعرے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھ یاتری مرد و خواتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یاترا کے دوران ہمیں ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں ،متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستانی عوام مہمان نواز اور محبتیںبانٹنے والے ہیں ۔

یاد رہے سکھ یاتری بذریعہ اسپیشل ٹرین واہگہ بارڈر کے راستے 12اپریل کو پاکستان آئے تھے جہاں پر پاکستان سکھ گورو داورہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران اور متروکہ وقف املا ک بورڈ کے حکام نے انکا استقبال کیا تھا ۔دوسری جانب بیساکھی میلہ کی مناسب سے یاتریوں کے اعزازمیں دیال سنگھ کلچرل فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک بڑی تقریب آج ایوان اقبال میں منعقد ہو گی جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں