عمران خان نے اسد عمر کوہٹا کرخود کو کمزور کرلیا، معید پیرزادہ

اسد عمرکو عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل تھا، عمران خان اسد عمر کی ناکامی سے خود کوبچا نہیں سکتے، نئے وزیرخزانہ کو معاملات کوسمجھنے میں اب وقت لگے گا۔ سینئر تجزیہ کارمعید پیرزادہ کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 18:46

عمران خان نے اسد عمر کوہٹا کرخود کو کمزور کرلیا، معید پیرزادہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کارڈاکٹر معید پیرزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسد عمر کو ہٹا کرخود کو کمزور کرلیا، اسد عمر کو عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل تھا، عمران خان اسد عمر کی ناکامی سے خود کوبچا نہیں سکتے، نئے وزیرخزانہ کو معاملات کو سمجھنے میں اب وقت لگے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی نے اسدعمر کی وزارت چھوڑنے کی خبر دی توہم اس کودیکھ رہے تھے کہ کیسے ہوگا۔

اب عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان نے کمال ہوشیاری سے اپنی نااہلی کا ملبہ اسد عمر پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ کیا اب پی ٹی آئی کی حکومت اپنے سپورٹرز یا عوام کو قائل کرپائے گی کہ تمام معاشی ناکامی اسد عمر کی وجہ سے ہوئی، کیونکہ اسد عمر نکمے اور نااہل تھے۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے برعکس مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا بہت بڑا حصہ ہے وہ لوگوں کو بتائے گا کہ اسد عمر کا ہٹایا جانا دراصل وزیراعظم عمران خان کی ناکامی ہے۔

اس کا فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں ہوگا کہ لوگ اسد عمر کو نکما کہیں گے یا پھر صرف اسد عمر کو ہی نااہل کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال وزیراعظم عمران خان انتہائی کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، جنہوں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب لگایا ہو اہے، عمران خان ان کا بھی گزشتہ چھ مہینوں سے دفاع کررہے ہیں حالانکہ ان کوکوئی سرپیر سمجھ نہیں آ رہا ہے۔

لیکن عمران خان اپنے حامیوں کو بالکل قائل نہیں کرپائے کہ عثمان بزدار کیوں وزیراعلیٰ پنجاب ہیں؟اسی طرح اسد عمر کی غلطیوں کو عمران خان سے الگ نہیں کیا جاسکتا ، کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں نہیں گے؟ اب ان کو ہٹا کر سارا ملبہ ان پر پھینک رہے ہیں۔معید پیرزادہ نے کہا کہ اگلے وزیرخزانہ کوبھی اسی طرح کہہ کرفارغ کیا جاسکتا ہے، اسد عمر تووہ وزیرخزانہ تھے جن کو وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل تھا۔

نیا وزیرخزانہ جو بھی آئے گا وہ توشیڈو وزیرخزانہ نہیں تھے، اب ان کو سمجھتے ہوئے عرصہ لگ جائے گا، کیونکہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، ورلڈ بینک کا حصہ نہیں تھے۔نہ وہ امریکن حکومت اور اسی طرح سی پیک کو بھی نہیں دیکھ رہے تھے۔ میرے خیال میں عمران خان نے خود کو کمزور تسلیم کرلیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں