حالیہ بارشیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم

مشکل وقت میں کاشتکاروں کیساتھ ہیں ، نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے‘سردار عثمان بزدار

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

حالیہ بارشیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے اور پنجاب کے جس علاقے میں بھی بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا ہے، اس کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کو زک نہیں پہنچنے دے گی اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے او رہم مشکل وقت میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں