22 سے 25 اپریل کی انسداد پولیو مہم میں 18لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے : ڈاکٹر یاسمین راشد

انسداد پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا کردار انتہائی اہم ہے،ہم سب نے مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے انسداد پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو نقد انعام و تعریفی اسناد دی جائیں گی : صالحہ سعید

جمعرات 18 اپریل 2019 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹائون ہال میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے خصوصی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید اور سی او لاہور ڈاکٹر آغا توحید کے علاوہ سو کے قریب لیڈی ہیلتھ سپروائزرز بھی موجود تھیں۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 سے 25 اپریل کی انسداد پولیو مہم میں 18لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہم سب نے مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو براہ راست تمام افسران مانیٹر کر کے کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ سپروائزرز بطور کمانڈر لیڈنگ رول ادا کریں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹری جیسے پیغمبرانہ پیشہ کی اصل روح کو جانتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

پنجاب میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے آنے پر وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو نقد انعام و تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں