وزیراعلیٰ پنجاب کا حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم

جمعرات 18 اپریل 2019 23:58

وزیراعلیٰ پنجاب کا حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم
لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلیٰ نے صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے اور پنجاب کے جس علاقے میں بھی بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا ہے، اس کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کو زک نہیں پہنچنے دے گی اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور ہم اس مشکل وقت میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں