جنہوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی وہ خود ہی تباہ ہو جائیں گے، مریم نواز کا حکومت کے حالیہ اقدامات پر ردعمل

اگر خوش قسمت ہیں تو اللہ آپ کو ان کی تباہی دیکھنا نصیب کرے گا،مریم نواز

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 23:56

جنہوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی وہ خود ہی تباہ ہو جائیں گے، مریم نواز کا حکومت کے حالیہ اقدامات پر ردعمل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) حکومت کے حالیہ اقدامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بدلہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، بس بیٹھیں اور انتظار کریں ، جنہوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی وہ خود ہی تباہ ہو جائیں گے اور اگر خوش قسمت ہیں تو اللہ ان کی تباہی دیکھنا نصیب کرے گا۔

مریم نواز نے جمعرات کے روز حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ مین بڑی تبدیلیوں پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے اشارہ دیا ہے کہ حکومت خود ہی ناکام ہو جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ دنوں حکومت گرانے کی تحریک کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلہ لینے کی ضرورت نہیں ہے،جنہوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی وہ خود ہی تباہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو یہ تباہی سب دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز جمعرات کے روز وفاقی کابینہ مین بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں جن میں کئی اہم وزراء کے قلمدان بدل دیے گئے جبکہ کچھ کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر حکومت پر شدید تنقید کی اور عوام کا بھی شدید ردِ عمل سامنے آیا اس تنقید کے بعد مریم نواز شریف نے کہا کہ  بدلہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، بس بیٹھیں اور انتظار کریں ، جنہوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی وہ خود ہی تباہ ہو جائیں گے اور اگر خوش قسمت ہیں تو اللہ ان کی تباہی دیکھنا نصیب کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں