کرکٹر شرجیل خان کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست پر پی سی بی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 13:35

کرکٹر شرجیل خان کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست پر پی سی بی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے کیس کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میچ فکسنگ میںسیاسی بنیادوں پر سزا دلوائی گئی ۔

اسکا سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا ۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کے وقت کراچی ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ عدالت سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پہلے ہی بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے ۔استدعا ہے کہ درخواست کا نام بھی ای سی ایل سے خارج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں