آج ملکی معیشت کی تباہی نواز شریف ،آصف زردرای کی سیاہ کرتوتوں کا نتیجہ ہے ‘اعجاز احمد چوہدری

�) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا ‘مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے میثاق جمہوریت کے نام پر لوٹ مارکی ، ملکی معیشت آج جس تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی ہے یہ سب نواز شریف اور آصف زردرای کی سیاہ کرتوتوں کا نتیجہ ہے ، عمران خان تو کبھی اقتدار میں نہیں رہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1948 سے لے کر 2008 تک سابقہ حکومتوں نے 6ہزار کھرب کا قرض اکٹھا کیا اور ان پھر اگلے 10سال میں ملک مجموعی طور پر 30 ہزارکھرب کا مقروض ہو گیا، قوم جاننا چاہتی ہے کہ 24ہزار کھرب کے اضافے کا ذمے دار کون ہی جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو تجارتی خسارہ انتہائی حدوں کو چھو رہا تھا، مالیاتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بے تحاشہ حد تک گر چکی تھی، قرض میں کئی گنا اضافہ ہو چکا تھا،تحریک انصاف کی 8ماہ کی حکومت کو مسائل کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طور پر فریز کیا ہوا تھا اور روپے کو استحکام دینے کے لیے وہ ڈالر مارکیٹ میں پھینکتے تھے، جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو فاریکس ریزرو صرف 2ہفتے کے رہ چکے تھے اور اس بگڑی ہوئی صورتحال سے تحریک انصاف کو دوچار ہونا پڑا اور ہم انہیں درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ 5 سال بعد ہم اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے اور پھر عوام فیصلہ کریں گے، عوام کا ہر فیصلہ ہم کھلے دل سے قبول کریں گے، ان شااللہ ایک مدت کے بعد ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ سرمایہ کاری کا رجحان بھی آ رہا ہے جس سے بیروزگاری اور مہنگائی کم ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں