مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 22اپریل کو طلب

سیاسی و ملکی صورتحال، پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:20

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 22اپریل کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 22اپریل بروز پیر کو طلب کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سہ پہر 12بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجودہ سیاسی و ملکی مجموعی صورتحال، پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا جبکہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے لیگی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔اجلاس میں 22 اپریل کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں