نئےوزیرپٹرولیم کیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، قمرزمان کائرہ

ندیم بابرایس این جی پی ایل کا 86 کروڑ کا نادہندہ ہے، عمران خان نے اپنی نام نہاد شفاف کابینہ کا حصہ بنا دیا۔ وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2019 17:06

نئےوزیرپٹرولیم کیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، قمرزمان کائرہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیرپٹرولیم ندیم بابرکیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، ندیم بابرایس این جی پی ایل کا 86 کروڑ کا نادہندہ ہے، عمران خان نے اپنی نام نہاد شفاف کابینہ کا حصہ بنا دیا۔ انہوں نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو بھی اپنی کابینہ کا حصہ بنا دیا ہے۔

ندیم بابر ایس این جی پی ایل کا نادہندہ ہے، ندیم بابر چھیاسی کروڑ کا نادہندہ ہے، ندیم بابر کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، لیکن وزیراعظم نے اپنی نام نہاد شفاف کابینہ کا حصہ بنا دیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ غیرمنتخب لوگوں کو مشیر بنا کرعمران خان اپنے نام نہاد اصولوں کی پاسداری پر اترآیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو چور ڈاکو کہنے والا عمران خان پارلیمنٹ پر کیسے یقین کرسکتا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔ وزیرخزنہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا اور آئندہ بغیر کسی وزارت کے پارٹی کی سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اسد عمر کے استعفے کے ساتھ ہی وزارتوں میں تبدیلیوں کا سیلاب کھڑا ہوگیا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری کو سینئیر پارٹی رہنماؤں اور ایم ڈی پی ٹی وی پرتنقید سمیت ملازمین کے مظاہرے میں آمد پارٹی قیادت کو اچھی نہیں لگی، جس پر فواد چودھری کیلئے کڑے دن شروع ہوگئے تھے۔

اس سے فواد چودھری بھی آگاہ تھے کہ ان کی وزارت تبدیل کردی جائے گی لیکن فواد چودھری نے کوشش بھی کی کہ ان کی وزارت بچ جائے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو ان کی خواہش کے مطابق نئی وزارت دی ہے۔ وزیراعظم نے اعظم سواتی کی خالی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو دے دی ہے۔ فواد چودھری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح وزیراعظم نے اعظم سواتی کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ بھی ایک ماہ پہلے کرلیا گیا تھا۔ جس کے تحت وزیراعظم ان پارلیمانی کی وزارت میں ایڈجسٹ کردیا ہے۔ جبکہ وزیرپارلیمانی امور اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کو فون کرکے نئی ذمہ داری سے خود آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات سونپنے کا فیصلہ ایک ماہ پہلے کرلیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی اختیارات کے باوجود متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اسی طرح اعجاز شاہ، حفیظ شیخ اوراعظم سواتی کو وزارتیں دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ڈاکٹرظفر اللہ مرزا کو انکی مہارت کی بنیاد پر وزارت صحت میں بطور معاون آزمانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے عامرکیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی کا پیغام پہنچایا۔ جس پر انہیں وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ غلام سرورخان کو گیس بلوں پرسخت دباؤ کے باعث تبدیل کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں