قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی سے ہلال احمر پنجاب کے چیئرمین وسابق گورنر خالد مقبول کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2019 19:20

قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی سے ہلال احمر پنجاب کے چیئرمین وسابق گورنر خالد مقبول کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ہلال احمر پاکستان پنجاب کے چیئرمین وسابق گورنر خالد مقبول نے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کی پنجاب میں کاوشوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

قائم مقام گورنر پرویز الٰہی نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا ہی زندگی کا مقصد ہے ۔ آپ کا ادارہ عوام اور مظلوموں کی جو خدمت کر رہا ہے وہ ہر لحاظ سے قابلے تعریف ہے ۔قائم مقام گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعان کا یقین دلایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں