وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ،34نکاتی ایجنڈے کی منظوری
حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے سروے کا حکم ،رپورٹ کی روشنی میںمالی امداد کا فیصلہ کیا جائیگا پنجاب وٹنس پروٹیکشن ایکٹ اورکوہ سلیمان کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری،ساؤتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کی بندش کا فیصلہ گرانٹ کی شرح میں اضافے کیلئے بناویلنٹ فنڈرولز میں ترامیم ،کیرٹ پاور پراجیکٹ کو سرکاری اراضی کی منتقلی،پاپولیشن ویلفیئر پروگرام پنجاب کیلئے فناسنگ ،ڈینگی کے تدارک کیلئے ٹمپریری ریگولیشن اوراینمل ہیلتھ بل منظور صوبائی وزراء،مشیراورمعاونین ایجوکیشن ہیلتھ،دیگر اداروںاورگندم خریداری مراکز کے دورے کریں‘وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلا س سے خطاب
جمعہ 19 اپریل 2019 19:30
(جاری ہے)
پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے گورنمنٹ گارنٹی اور ڈیٹ اتھارٹی کی مد میں10ارب روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
پنجاب الیکٹرانک سٹامپ پیپرز رولز 2016میں ترمیم کی منظوری دی۔پنجاب حکومت کے اکائونٹس کے بارے میںآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سپیشل آڈٹ رپورٹس2016-17 کو کابینہ میں پیش کیا گیا۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رپورٹس کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کو تحصیل کوہ سلیمان کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلبہ کے لئے 5نشستیںمخصوص کرنے کااورسائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ2012 کے تحت ریڈویسڈ ریٹس سکیم کی اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آبادکیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے پا پولیشن ویلفیئر پروگرام پنجاب 2017-20کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی،شعبہ صحت اور شعبہ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈیوالڈ ورٹیکل پروگرامزکے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی،ڈینگی کے فوری تدارک کیلئے ریگولیٹری اقدامات کے تحت ٹمپریری ریگولیشنز 2019 کی منظوری دی گئی،پنجاب اینیمل ہیلتھ بل2019 ء کی منظوری دی گئی، گرانٹ کی شرح میں اضافے اور ماہانہ گرانٹ کی اہلیت کے معیار کے از سر نو تعین کیلئے بناویلنٹ فنڈ رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی،720میگا واٹ کے کیروٹ پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی،ایل پی جی کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق لیکویڈ پٹرولیم گیس کی رائلٹی کے امور کی منظوری دی گئی،ضلع منڈی بہائو الدین کے علاقے رسول میںپنجاپ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،پنجاب سیلز ٹیکس کے سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم میں ترمیم کی منظوری دی گئی،اجلاس میں واٹر ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ایکٹ کے تحت واٹر ریسورسز کمیشن بنے گا جس کے وزیراعلیٰ چیئرمین ہوں گے۔بغیر لائسنس پانی نکالنے پر پابندی ہوگی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2019 کی بھی منظوری دی گئی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں رمضان پیکیج 2019 کی منظوری دی گئی۔پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دیں گے۔ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔اجلاس میں بینک آف پنجاب کے نئے صدر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔محکمہ آبپاشی کے انجینئرنگ سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔تنخواہوں میں اضافے کے کیس کو کابینہ کمیٹی برائے فنانس میں پیش کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصو صی تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کے دورے کریں۔ عوام کی سہولت کیلئے صحت اور تعلیم کے اداروں کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔ گندم خریداری مہم کیلئے بھی وزراء اور دیگر نمائندے گندم خریداری مراکز کے دورے کریں۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔آئندہ کابینہ کا اجلاس 15 روز بعد ہوگا۔ اجلاس میں 34 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 7 ویں اجلاس کے منٹس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے چوتھے ، پانچویں اور 6ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی ، صوبائی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت