وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر اطلاع اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں قائم مختلف دفاتر کی چیکنگ کی اور افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:30

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر اطلاع اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر اطلاع اپنے دفتر سے وًن کلب روڈ پہنچے اور او پی سی پنجاب میں قائم مختلف دفاتر کی چیکنگ کی اور افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کمیشن میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرون ملک مقیم شہریوں کے مسائل جلد حل کرنے کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا پورا تحفظ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں