پنجاب حکومت کا لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر اکنامک کوریڈور بنانے کا اعلان

ساہیوال میں 750 ایکڑ رقبے پر نیا انڈسٹریل زون بنایاجائے گا ، سپیشل اکنامک زون کا درجہ بھی دیں گے سات نئے سپیشل اکنامک زونز کی بھی جلد منظوری ہوگی ‘صوبائی وزیر اسلم اقبال نے سندر ایکسپو2019ء کا افتتاح کردیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:58

پنجاب حکومت کا لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر اکنامک کوریڈور بنانے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میا ں اسلم اقبال نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹان میں بورڈآف مینجمنٹ سندرانڈسٹریل سٹیٹ کے زیر اہتمام سندر ایکسپو2019 کا افتتاح کیا ۔ چیئرمین پیڈمک شعیب زاہد ملک ، صدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ شہزاد خان ، صنعت کاروں اور تاجرو ں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر اکنامک کوریڈور بنانے کا اعلان کیا ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ساہیوال میں 750 ایکڑ رقبے پر نیا انڈسٹریل زون بنایاجائے گا ۔ سپیشل اکنامک زون کا درجہ بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سات نئے سپیشل اکنامک زونز کی بھی جلد منظوری ہوگی جبکہ سندر انڈسٹریل سٹیٹ کو وسعت دینے کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعت کاروں ، تاجرو ں او رسرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادو ں پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں ۔

کاروبار کے ماحول کو بہتر بنائے اور صنعتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے بغیر صنعت کاری کے عمل کو تیز نہیں کیاجاسکتا۔پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ متعارف کرایاجارہاہے اور اس ایکٹ کی تیاری کے لئے کمیٹی نے کام کا آغاز کردیاہے ۔ غیر ضروری اور فرسودہ قوانین کا خاتمہ کرکے باقی قوانین کو آسان بنایاجایا گا ۔

انسپکٹر لیس رجیم کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کردیاجائے گا جبکہ ٹیکسوں کو یکجا کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ملک سو ممالک کی فہرست میں لانے کیلئے نیک نیتی اور محنت سے کام کررہے ہیں انشا اللہ اس ہدف کو حاصل کریں گے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے یہاں صنعت آئے گی تو ملک بھی آگے بڑھے گا او رہم نے پنجاب میں نئی صنعتوں کو لانا ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ میرے قائد وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں صنعتکاری کے حوالے سے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیاہے اس پر پورا اتروں گا۔انہو ں نے کہاکہ مشکل دور ضرور ہے تاہم محنت ، دیانتداری اور جذبے سے کام کرتے ہوئے اس مشکل دور سے بھی نکل آئیں گی ۔چیئرمین پیڈمک شعیب زاہد ملک اورصدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ شہزاد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل سٹیٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا او رنمائش کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکبا د دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں