پنجاب حکومت کا قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی عثمان بزدار نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 400 قیدیوں کو انکے صوبے میں بھجوانے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:58

پنجاب حکومت کا قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پنجاب حکومت نے قیدیوں کو ریلیف دینے کے لئے پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں میں قید خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 400 قیدیوں کو انکے صوبے میں بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 400 قیدی پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں ، پنجاب کی جیلوں میں قید خیبرپختونخوا کے قیدیوں سے ان کے رشتے دار ملنے نہیں آتے۔

قیدیوں کو خیبرپختونخوا بھجوانے کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں، میں خود جیلوں کے دورے کرکے قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیلوں میں جیل مینوئل کے تحت سہولتیں دیں گے،خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں