شیخ رشید دوسروں کو چلتا کرنے کے دعوے کرتے رہے ان کی اپنی کابینہ فارغ ہوگئی‘حسن مرتضیٰ

آصف زرداری نہیں ،عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، کرپشن تو بہانہ ہے، اصل مسئلہ سیاسی مخالفوں سے انتقام ہے

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:00

شیخ رشید دوسروں کو چلتا کرنے کے دعوے کرتے رہے ان کی اپنی کابینہ فارغ ہوگئی‘حسن مرتضیٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شیخ رشید دوسروں کو چلتا کرنے کے دعوے کرتے رہے اور انکی اپنی کابینہ فارغ ہوگئی، کرپشن تو بہانہ ہے، اصل مسئلہ سیاسی مخالفوں سے انتقام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نااہل حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے تو سب کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید دوسروں کو چلتا کرنے کے دعوے کرتے رہے اور ان کی اپنی کابینہ فارغ ہوگئی، شیخ رشید کو دوسروں کی فکر ہے، کاش تباہ ہوتی ریلوے کی کارکردگی کی بھی فکر کرلیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آصف زرداری کا نہیں بلکہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، کرپشن تو بہانہ ہے، اصل مسئلہ سیاسی مخالفوں سے انتقام ہے، پی پی احتساب کا پانچ دہائیوں سے سامنا کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں