کوئی اور نہیں کپتان کی نالائقی اور نااہلی ہی انکی حکومت کو گرا رہی ہے‘مسلم لیگ (ن) لاہور

نالائق کپتان نااہل ٹیم ہی منتخب کرتا ہے،اس لیے کپتان کی تبدیلی ہی ملکی مفاد میں ہے‘پرویز ملک ، عمران نذیر ، عامر خان

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:23

کوئی اور نہیں کپتان کی نالائقی اور نااہلی ہی انکی حکومت کو گرا رہی ہے‘مسلم لیگ (ن) لاہور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں نے کہا کہ نالائق کپتان ہمیشہ نالائق ٹیم کا انتخاب کرتا ہے،اس لئے نالائق کپتان کی تبدیلی ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، عمران صاحب آپ بڑے پریشان تھے،اتنی گھبراہٹ اور اتنا غصہ کیوں ہے،آپ کہتے ہیں کہ کوئی حکومت گرا رہا ہے، قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرا رہا ہے،آپ کی نالائقی نااہلی یا آپ کی زبان حکومت کو گرا رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نے پارٹی آفس میں کارکنوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کی نالائقی کی وجہ سے پچھلے 9 ماہ سے عوام جس کرب سے گزر رہے ہیں۔ نوجوان نوکری نہیں بلکہ دعا مانگ رہے ہیں کہ آپ کی نوکری چلی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی معاشی پالیسی سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے،عمران خان نیب کو ریاستی دہشتگردی کے لیے استعمال کررہے ہیں، پہلے کنٹینر پر چڑھ کر ریاست کو دھمکاتے رہے اور آج کرسی پر آکر اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے ریاست کو استعمال کررہے ہیں، عمران خان جان بوجھ کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی آج سب کے سامنے ہے، جان بوجھ کر اپنی نالائقی سے نظر ہٹانے کے لیے یہ سب کیا جارہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں ہے، سب کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں