موتی بازار میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث دو مزدور زخمی

امدادی ٹیموں نے دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ موتی بازار میں ربڑ کے گودام میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث دو مزدور زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مستی گیٹ کے علاقے موتی بازار میں ربڑ کے گودام میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دو مزدور جھلس کر معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو نے موقع پرہی طبی امداد دی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں جنہوں نے دو گھنٹے کی کوششوں کے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں