لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ عمارت منہدم، 6 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی اتوار 21 اپریل 2019 01:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ بھاٹی میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ اندرون لاہور کے علاقے میں ایک 3 منزلہ گھر کی عمارت منہدم ہوگئی۔

(جاری ہے)

عمارت گرنے کے باعث خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ دو بچوں سمیت گھر کے دیگر افراد کو ملبے تلے سے زندہ بچا لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنگ گلیاں ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امدادی کاروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں