اسد عمر کے جانے کی خوش سب سے زیادہ کسے ہوئی

وزیر خزانہ کے جاتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کیوں آ گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 21 اپریل 2019 07:34

اسد عمر کے جانے کی خوش سب سے زیادہ کسے ہوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2019ء) موجودہ حکومت میں گزشتہ دنوں آئی تبدیلی کی لہر کا نشانہ تو کوئی درجن بھر وزرا بنے ہیں مگر ہر جگہ گفتگو صرف اسد عمر کے نام کی ہو رہی ہے۔عام آدمی ہو یا پھر میڈیا ٹاک یا پھر ماہرین ہر بندہ اسد عمر کے استعفے کو ڈسکس کرتا نظرآتا ہے اس کی وجہ شاید ان کی اہم وزارت ہو سکتی ہے یا پھر ا س وزارت سے منسلک حکومت کے بلندوبانگ دعوے۔

اور یہ بحث بھی ابھی تک نہیں تھمی کہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کی وجہ کیا ہے اور کس کے کہنے پر ان سے وزارت واپس لی گئی جبکہ وہ وزارت چھوڑنے کے لیے رضامند نہیں تھے۔اسد عمر کے جانے سے کس کا فائدہ ہواور کسے زیادہ خوشی ہوئی اس سے متعلق سینئر صحافی کامران خان نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے جانے کی سب سے زیادہ خوشی کاروباری حضرات کو ہوئی جس کی نشانی یہ ہے کہ جیسے ہی اسد عمر نے اپنے استعفے کا اعلان کیا تو سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہو گیااور اس کے پوائنٹس میں ۰۴۴ پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

کامران خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ جب سے یہ آئی ہے تو مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال تھی۔سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور ا س کے پوائنٹس میں روز بروزکمی واقع ہو رہی تھی۔کیونکہ وزیر خزانہ خود اپنے فیصلوں سے متعلق واضح نہیں ہوتے تھے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں جانا یا انہوں نے کیا کرنا ہے اس حوالے سے ہمیشہ کنفیوز نظر آتے تھے۔یوں ان کی وزارت کے دور میں کاروباری حضرات غیر یقینی صورت حال کا شکار رہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کی حالت بھی خراب ہوتی چلی گئی۔اب جس د ن سے وہ گئے ہیں تو کاروباری حضرات بھی خوش ہیں اور سٹاک مارکیٹ کا کاروبار بھی اچھا چل رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں