اداکارہ مہک نو ر کا ماہ رمضان المبارک میں اسٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا اعلان

رمضان المبارک فضیلتوںاور برکتوں والا مہینہ ہے ، خوب نیکیاں سمیٹنی چاہئیں ‘ گفتگو

اتوار 21 اپریل 2019 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) اداکارہ مہک نو ر نے ماہ رمضان المبارک میں تھیٹر سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ۔ اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک فضیلتوںاور برکتوں والا مہینہ ہے اور ہمیں اس میں خوب نیکیاں سمیٹنی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ہم گیارہ مہینے کام کرتے ہیں اگر ایک ماہ ہم اس مہینے کی فضیلت سے بھرپور استفادہ کر لیں تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں رمضان المبارک میں کسی بھی اسٹیج ڈرامے کا معاہدہ نہیں کروں گی اور عید الفطر پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں سے دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کروں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں