تھیٹرپر کام کر کے فلم اور ٹی وی پر آنیوالے اداکاروں نے کامیابیاں سمیٹی ہیں‘ فیروزہ علی

اسٹیج پر کام کرنے کی وجہ سے خود اعتمادی کے ساتھ کیمرے کا سامنا کرتی ہوں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 21 اپریل 2019 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) اداکارہ فیروزہ علی نے کہا ہے کہ جس بھی اداکار نے تھیٹر پرکام کیا اسے فلم اور ٹی وی پر کامیابیاں ملی ہیں ، تھیٹر پر کام کرنے کی وجہ سے خود اعتمادی کے ساتھ کیمرے کا سامنا کرتی ہوں جس سے میری اداکاری میں بھی نکھار آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب شروع شروع میں کیمرے کا سامنا کیا تو گھبراہٹ کا شکار ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے اپنے کردار پر توجہ نہیں دے پاتی تھی ۔

اسٹیج پر کام کرنے کی وجہ سے میرے اندر اعتماد آیا ہے اور اب میں بلا جھجھک کیمرے کا سامنا کرتی ہوں اور اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دیتی ہوں۔ فیروزہ علی نے بتایا کہ اس وقت دو پشتو فلموں میں کام کر رہی ہوں جو عید الفطر پر ریلیز ہوں گی اور دونوں فلموں سے بھرپور امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں