وزیر اعظم کے دوررہ ایران سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئیگی ‘ صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

پاکستان اور ایران باہمی تجارتی حجم میں کئی گنااضافہ کر سکتے ہیں، بینکنگ نظام کا اجراء کیا جائے ‘ خواجہ حبیب الرحمان

اتوار 21 اپریل 2019 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے دورہ ایران سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی ،نئے معاہدے کر کے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے ، دونوں ممالک بینکنگ نظام کے اجراء کیلئے عملی اقدامات کریں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور پر ہمیشہ دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دور ے سے ان تعلقات میں مزید پختگی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

وفود کی سطح پر تبادلے ہونے چاہئیں اور خصوصی طور پر صنعتی اور تجارتی وفود معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ معاشی تعلقات کو حقیقی معنوںمیں پائیدار بنیاد فراہم کرنے کے لئے بینکنگ نظام کا اجراء نا گزیر ہے اور اس کے لئے دونوں ممالک بینکوں کی شاخوں کے قیام کیلئے تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران میںموجود منافع بخش تجارتی اور اقتصادی مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے ۔ ایران پیٹرو کیمیکل ،توانائی اور ادویات کے شعبوں میں پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان بھی اپنی زرعی اجناس اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء ایران کو برآمد کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں