پی آئی اے کا بلک ہیڈ سیٹوں پر مسافروں سے اضافی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ

کشادہ سیٹوں کا نارتھ امریکہ 5ہزار، لندن یورپ 3، گلف ممالک 2اور اندرون ملک ایک ہزار روپے اضافی لیا جائیگا

اتوار 21 اپریل 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے بلک ہیڈ سیٹوں پر مسافروں سے اضافی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق بلک ہیڈ سیٹوں(کشادہ سیٹوں )کا نارتھ امریکہ 5ہزار، لندن یورپ 3ہزار، گلف ممالک 2ہزاراور اندرون ملک پروازوں پرایک ہزار روپے اضافی لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بلک ہیڈ سیٹیں کشادہ ہونے کی وجہ سے آرام دہ ہوتی ہیں جو اس حکم نامے سے پہلے سفارشی اور من پسند افراد کو دی جاتی تھیں لیکن اب بلک ہیڈ سیٹیں سفارش کے بجائے اضافی رقم کی ادائیگی پر ملیں گی۔

سی ای او ارشد ملک سفارشی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس اقدام سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔واضح رہے قومی ایئرلائن کے 777طیاروں میں 40 اور ای320 میں 12بلک ہیڈ سیٹیں ہوتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں