وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اجلاس میں نور محمد مسکان زئی کو نیا چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعینات کرنے پر غور ہوگا

اتوار 21 اپریل 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نور محمد مسکان زئی کو نیا چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعینات کرنے پر غور ہوگا ۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس نجم الحسن شیخ 14مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعینات کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں